تقریب کے دوران فائرنگ، 1 شخص ہلاک، 5 زخمی

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سوئٹزرلینڈ کے قصبے آراو میں تقریب کے دوران فائرنگ سے 1 شخص ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

سوئس میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، عوام کو فائرنگ کے مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، ان میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کی تلاش جاری ہے، جبکہ فائرنگ کے محرکات پر مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔