اسرائیل نے ایران کو پھر حملے کی دھمکی دیدی

اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دے دی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر توانائی ایلی کوہن کا کہنا ہے کہ ایران امریکا سے معاہدہ کر بھی لے لیکن اگر ایران نے جوہری یا بیلسٹک میزائل بنائے تو ایران پر دوبارہ حملے کریں گے۔

انہوں نے اسرائیلی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ایران جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی غلطی دُہرائے گا تو ایران کو ایک بار پھر نشانہ بنائیں گے۔

ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے حملہ نہ کیا ہوتا تو ایران جوہری ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کے مشترکا حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو دو سے چار سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔