جنوبی افریقا میں دو جیٹ طیاروں کی خطرناک حد تک نچلی پرواز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں جیٹ طیارے کیپ ٹاؤن اسٹیڈیم کے اوپر سے صرف کچھ میٹر کی بلندی سے گزرے۔
دیکھنے والوں کو لگا کہ طیارے اسٹیڈیم سے ٹکرا جائیں گے لیکن طیاروں نے فوراً ہی بلندی کی طرف اُڑان بھرلی۔
اسٹیڈیم کی چھت سے بنائی گئی ایک ویڈیو میں یہ مناظر دیکھے گئے جبکہ اسی دوران آتش بازی بھی کی جا رہی تھی۔
اس میچ میں جنوبی افریقا کی اسپرنگ بوکس اور نیوزی لینڈ کی آل بلیکس رگبی ٹیمیں مدِمقابل تھیں۔
اسٹیڈیم میں رگبی ٹیموں کے مقابلے سے پہلے طیاروں کی خطرناک پرواز کے مناظر سرکاری میڈیا پر بھی نشر ہوئے۔