پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈکیت گینگ کے 4 کارندے ہلاک

–فائل فوٹو

پشاور میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیت گینگ کے 4 کارندے ہلاک جبکہ 2 فرار ہوگئے۔

 سی سی پی او میاں سعید کے مطابق ہلاک ملزمان میں گینگ کا سرغنہ وقار بھی شامل ہے۔

سی سی پی او نے بتایا کہ ڈکیت گینگ گزشتہ تقریباً 15 سال سے منظم جرائم میں سرگرم تھا اور خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں سنگین وارداتوں میں ملوث رہا۔

میاں سعید کے مطابق گینگ کے کئی کارندے مختلف مقدمات میں نامزد اور گرفتار بھی ہوچکے تھے۔

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان خود کو سیکیورٹی اہلکار ظاہر کر کے گھروں میں ڈکیتیاں کرتے تھے، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔