سرگودھا میں شوہر کے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق

— فائل فوٹو

سرگودھا میں شاہ نکڈر کے علاقے میں شوہر کے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں چک نمبر 168/171 شمالی میں شوہر نے اپنی 45 سالہ بیوی کو لڑائی جھگڑے کے دوران پیٹ میں پے در پے ٹانگیں ماریں، جس سے وہ شدید زخمی ہو کر بے ہوش ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سلانوالی منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔

 پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔