وینزویلا کی عبوری صدر نے امریکا کیساتھ تیل معاہدے کو تاریخی قرار دے دیا

تصویر سوشل میڈیا۔

وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز نے امریکا کے ساتھ طے پانے والے تیل کے معاہدے کی توثیق کرتے ہوئے اسے ایک ’تاریخی معاہدہ‘ قرار دیا ہے۔

ڈیلسی روڈریگیز کے مطابق اس معاہدے سے وینزویلا کی معاشی بحالی میں اہم پیش رفت متوقع ہے اور ملک کو 100 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری جبکہ 209 ارب ڈالر سے زیادہ ٹیکس آمدن حاصل ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹر مپ نے کہا تھا کہ امریکا اور وینزویلا کے درمیان تیل سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے، وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد تیل کے ذخائر پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ معاہدہ سے امریکا کے تیل کے ذخائر دگنا سے بھی زیادہ ہوجائیں گے۔ وینزویلا سے معاہدے کے نتیجے میں امریکا میں تیل کی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔