وائٹ بال ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید شہزادہ چارلس کے عشائیے میں شرکت کیلئے لندن جائیں گے۔
لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں محض 110 رنز تک محدود رہی۔ امام الحق پنڈلی میں تکلیف کے باعث بیٹنگ کیلئے دستیاب نہیں تھے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کوچ مائیک ہیسن اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کی لندن روانگی کی اطلاع منظر عام پر آتے ہی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں، کہ بورڈ نے انگلینڈ میں ٹیسٹ ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور وائٹ بال کوچ کو ہنگامی بنیادوں پر لندن طلب کیا ہے۔
پی سی بی کا اس حوالے سے موقف ہے کہ عاقب جاوید اور مائیک ہیسن لندن شہزادہ چارلس کے عشائیے میں شرکت کیلئے جا رہے ہیں، 2 ستمبر کو لندن میں قومی کرکٹ ٹیم شہزادہ چارلس کے عشائیے میں شرکت کرے گی۔
چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر سید اور پی ایس ایل ڈائریکٹر سلمان نصیر بھی لندن پہنچ چکے ہیں۔
یکم ستمبر کو پی ایس ایل اجلاس لندن میں منعقد ہورہا ہے، جس کی صدارت چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی کر رہے ہیں، اجلاس میں شرکت کیلئے پی ایس ایل فرنچائزز کے مالکان پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔