ایران کے ساتھ جنگ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے لیے بڑا سیاسی اور عسکری چیلنج بن گئی۔
امریکی اخبار کے مطابق ایران حکومت اب بھی قائم ہے، آبنائے ہرمز بڑی حد تک بند ہے اور امریکا کے ہتھیاروں کے ذخائر بھی کم ہو رہے ہیں۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکا کے اندر ووٹرز میں ٹرمپ کی ساکھ متاثر اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کی پوزیشن کمزور ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کو مختصر قرار دیا تھا لیکن جنگ کے آغاز کے 6 ماہ بعد بھی اس کے خاتمے کے کوئی واضح آثار نظر نہیں آ رہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے نتائج کو اپنے حق میں موڑنے کی امریکی صدر کی صلاحیت بھی شدید محدود دکھائی دیتی ہے، خاص طور پر جب ایرانی قیادت یہ جان چکی ہے کہ وہ شدید بمباری کا مقابلہ اور بارودی سرنگوں، ڈرونز جیسے کم لاگت ہتھیاروں کے ذریعے دنیا کی طاقت ور ترین فوج کی صلاحیتوں کو بتدریج کمزور کرنے کی سکت رکھتی ہے۔