آسٹریلوی سائنس دانوں نے قدرتی آفات میں پھنسے افراد تک ادویات پہنچانے کے لیے سائبورگ کاکروچ تیار کر لیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خصوصی کیمروں اور انجیکشن آلات سے لیس ان کاکروچز کو ’پیرا بورگز‘ کا نام دیا گیا ہے۔
ان کاکروچز کے اعصابی نظام میں الیکٹروڈز نصب کر کے دور سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
محققین کے مطابق یہ کاکروچ تنگ اور دشوار راستوں سے گزر کر متاثرہ افراد تک پہنچ سکتے ہیں، تجربات میں دوا پہنچانے کی کامیابی کی شرح 72 فیصد جبکہ قریبی فاصلے سے 95 فیصد رہی۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ان سائبورگ کاکروچز زلزلوں، عمارتیں گرنے، سانپ کے کاٹنے اور دیگر ہنگامی حالات میں جانیں بچانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔