1 سال میں سائیکل سواروں کے ہاتھوں ریکارڈ حادثات

برطانیہ میں سائیکل سوار افراد کے ہاتھوں 1 سال کے دوران 250 کے قریب افراد کی ہلاک یا شدید زخمی ہونے کے واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ گزشتہ سال مجموعی طور پر سائیکل سواروں کے ہاتھوں 234 افراد حادثے کا نشانہ بنے جن میں سے کئی جان سے ہاتھ بیٹھے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق زیبرا کراسنگ، پیلیکن کراسنگ یا ٹریفک لائٹس پر 70 پیدل چلنے والوں کو نشانہ بنایا گیا، 2016ء کے بعد سے 71 فیصد اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

2025ء میں 65 سال سے زائد عمر کے 61 افراد شدید زخمی ہوئے جو کہ 2021 میں بزرگ افراد کو پہنچنے والے نقصان سے تقریبا دُگنا ہے، روڈ سیفٹی مہم چلانے والوں نے اس شرح کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

 ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سائیکل سواروں کو پیدل چلنے والوں کو گزرنے کی اجازت دینے کے لیے سائیکل لین کے پار چلتے زیبرا کراسنگ پر رکنا چاہیے، لیکن اکثر ایسا نہیں ہوتا فٹ وے یا بالکل کنارے پر چلنے والے بھی سائیکل سواروں کے ہاتھوں حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔

ہیمپشائر اور آئل آف وائٹ کی پولیس اور کرائم کمشنر ڈونا جونز سمیت کچھ ماہرین کے مطابق خاموش ای بائک بھی حادثات کا سبب بنتی ہیں اسکے خلاف کریک ڈاﺅن ہو نا چاہیے۔