برطانیہ میں معذور افراد کو سول ایوی ایشن قوانین کے تحت متعدد سہولیات میسر

برطانیہ میں معذور افراد کو سول ایوی ایشن قوانین کے تحت متعدد سہولیات میسر ہیں، ایئر پورٹ پر انہیں ویل چیئر جو روانگی سے لے کر آمد تک فراہم کی جاتی ہے۔

دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں انہیں خصوصی طور پر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں حتیٰ کہ معذور افراد کو کار پارکنگ کی فری سہولیات میسر ہیں، پاسپورٹ کنٹرول اور سیکیورٹی مراحل پر بھی انہیں دیگر مسافروں کی نسبت خصوصی فوقیت دی جاتی ہے۔

ویل چیئر اسسٹنٹ انہیں جہاز پر بٹھانے اور جہاز سے باہر تک لانے کے پابند ہوتے ہیں۔

بد قسمتی سے پاکستان کے تمام ایئر پورٹ پر ویل چیئر اسسٹنٹ ان سے غیر ملکی کرنسی میں معاوضہ طلب کرتے ہیں۔

ایئر پورٹ حکام اس صورتحال پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔ اس بدترین سلوک پر معذور افراد نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ویل چیئر اسسٹنٹ کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔