مختص ہوٹلوں میں پناہ کے متلاشیوں کی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ

تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ میں پناہ کے متلاشیوں کیلئے مختص کیے جانیوالے ہوٹلوں میں انکی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایک سال کے دوران پناہ کے متلاشیوں کی تعداد تقریبا آدھی رہ گئی ہے۔

لندن سے برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جون 2025 میں ہوٹل کے کمروں میں تقریبا 32ہزار سے زائد لوگ موجود تھے جو رواں سال جون تک 16ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔

یوں ایک سال کے دوران چھوٹی کشتیوں پربرطانیہ آ کر پناہ کے دعوے کرنیوالوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

ہوم آفس نے کہا کہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہجرت پر قابو پانے کی پالیسیوں کا موثر اثر ہو رہا ہے لیکن چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ میں داخل ہونے کے معاملے پرابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

قانونی طور پر کسی کے ساتھ شامل ہونے کے لیے برطانیہ آنے والے خاندان کے افراد کی تعداد میں بھی کمی آئی جب کہ سیاسی پناہ کے دعووں میں بھی کمی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران تقریباً 38 ہزار کے قریب غیر قانونی آمد کی شنید ہے جس میں سے صرف 33 ہزار افراد فرانس کے راستے سمندر سے برطانیہ پہنچے۔