جیل میں 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ کیس میں بند سکیش چندرشیکھر کا اداکارہ نورا فتحی کے نام خط سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ یہ خطر نورا فتحی کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں اداکارہ و ڈانسر نے اپنا نام سکیش سے جوڑے جانے پر جذباتی صدمے کا اظہار کیا تھا۔
سکیش چندرشیکھر کے ہاتھ سے لکھے گئے خط میں سنسنی خیز دعوے کے ساتھ نورا فتحی کو خبردار کیا گیا کہ مجھے اشتعال مت دلاؤ۔
خط میں دعویٰ کیا گیا کہ نورافتحی میری طاقت، اثر رسوخ اور تعلقات سے خوب واقف تھی، اس کے باوجود اس نے مراکش میں گھر خریدنے کےلیے مجھ سے کروڑوں روپے لیے۔
سکیش چندرشیکھر نے خط میں مزید کہا کہ اداکارہ و ڈانسر نے مجھ سے کئی مہنگے اور قیمتی تحائف بھی طلب کیے، نورا فتحی دراصل جیکولین فرنینڈس کے ساتھ میرے تعلق پر حسد کرتی تھی۔
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ مجھے نورا فتحی روزانہ کی بنیاد پر فون کرتی اور جیکولین کو چھوڑنے اور اُس کے تمام اخراجات اٹھانے کے لیے کہتی تھی۔
سکیش چندرشیکھر نے خط کے ذریعے اداکارہ و ڈانسر کو اشتعال نہ دلانے کی ہدایت کی اور دھمکی دی کہ وہ نورا فتحی سے متعلق ثبوت اور چیٹس عام کردے گا، جس کے بعد کوئی پی آر ٹیم اُن کی ساکھ نہیں بچاسکے گی۔
دوسری طرف نورا فتحی نے تمام الزامات کی تردید کی اور خود کو اس معاملے میں بے قصور اور متاثرہ فریق قرار دیا۔