ناروے کے بادشاہ ہارل پنجم 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے وہ ایک ہفتے سے خون کی بیماری میں مبتلا رہنے کے بعد جمعہ کو نیشنل اسپتال میں انتقال کر گئے۔
شاہ ہارل پنجم کی وفات پر پورا ناروے غمگین ہے، انھیں 17 اگست کو رکس اسپتال میں میں داخل کیا گیا تھا۔ شاہی محل نے اس وقت کہا تھا کہ حالیہ ہفتوں میں انہوں نے ہیمولٹک انیمیا کے لیے کورٹیسون کا علاج کروایا تھا، جو خون کی کمی کا باعث بنتا ہے، 6 دن بعد اتوار 23 اگست کو شاپہ محل نے اعلان کیا کہ بادشاہ کی صحت بگڑ گئی ہے اور وہ خون میں بیکٹیریل انفیکشن کے لیے اینٹی بائیوٹکس لے رہے ہیں۔
جمعرات کی صبح اعلان کیا گیا کہ کنگ ہیرالڈ کی صحت بہت سنگین ہے وہ ایک ہفتے سے زیادہ خون کی بیماری میں مبتلا رہنے کے بعد جمعہ کو انتقال کر گئے۔
کنگ ہیرالڈ 35 سال تک ناروے کے بادشاہ رہے، انہوں نے 1991 میں اپنے والد کنگ اولاو کی جگہ تخت سنبھالا تھا۔
جمعرات کو شاہی خاندان نے نیشنل اسپتال کا دورہ کیا، جہاں کنگ داخل تھے۔ اس موقع پر ولی عہد ہاکون، ولی عہد شہزادی میٹ مارٹ، شہزادی انگرڈ الیگزینڈرا، شہزادی ایسٹرڈ، شہزادی مارتھا لوئیس، لیہ بیہن، ایما بیہن اور ماریئس بورگ ہوبی نے بھی ان کی عیادت کی۔