پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 373 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر ایک لاکھ 77 ہزار 696 پوائنٹس پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 65 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 31 رب روپے رہی، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 24 ارب روپے اضافے سے 19 ہزار 885 ارب روپے ہوگئی۔