کیا روزانہ ایک انڈا کھانا فائدہ مند ہے؟ طبی ماہرین نے رائے دے دی

طبی و غذائی ماہرین کے مطابق انڈے پروٹین اور ضروری غذائی اجزاء کا ایک بہترین اور سستا ذریعہ ہیں، لیکن ان کا روزانہ استعمال ہر شخص کی مجموعی صحت اور لائف اسٹائل پر منحصر ہوتا ہے۔

انڈے میں اعلیٰ معیار کی پروٹین، وٹامن B12، وٹامن D، کولین (Choline) اور اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو دماغی صلاحیت، نظر اور پٹھوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

ماہرین کی جدید تحقیقات کے مطابق انڈے کی زردی میں کولیسٹرول ضرور ہوتا ہے، لیکن زیادہ تر صحت مند افراد کے لیے یہ خون میں نقصان دہ کولیسٹرول (LDL) کو اس حد تک نہیں بڑھاتا جتنا کہ سیچوریٹڈ فیٹس (Saturated Fats) بڑھاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک عام اور صحت مند فرد کے لیے روزانہ ایک سے دو انڈے کھانا بالکل محفوظ اور فائدہ مند ہے، تاہم دل کے مریضوں یا ذیابیطس سے متاثرہ افراد کو اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے زردی کی مقدار محدود رکھنی چاہیے۔


نوٹ: یہ معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکتر سے رجوع کریں۔