بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر 55 سالہ امتیاز علی کی بیٹی 25 سالہ ایدا علی نے فلم سازی کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایدا علی کسی کی بھی سفارش یا احسان کے بغیر اپنی محنت سے پہچان بنانے کی خواہاں ہیں۔
ایدا نے اپنی دوست کریما بیری کے ساتھ مل کر اپنی پروڈکشن کمپنی ’بلو کرٹن فلمز‘ کی بنیاد رکھی ہے، وہ اب تک 2 شارٹ فلمیں بناچکی ہیں، جن میں سے ایک کا نام ’گل‘ ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 سالہ فلم ساز کا ماننا ہے کہ ہمیں سوشل میڈیا کے وائرل مواد اور ویوز کے پیچھے بھاگنے کے بجائے معیاری کام کرنا چاہیے، جو دیکھنے والوں کے ذہن پر دیرپا اثر چھوڑے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے والدکے کام اور وژن سے متاثر ضرور ہیںاور کردار نگاری میں اُن کی سوچ کا گہرا اثر بھی ہے۔
لیکن اپنے کام کےلیے انڈسٹری میں اثر و رسوخ کے استعمال کے خلاف ہیں، بچپن میں کہانیاں سننے کی وجہ سے ڈائریکٹر بننے کا شوق پیدا ہوا، دراصل میں اسٹوری ٹیلر بننا چاہتی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایدا علی کا کہنا ہے کہ وہ کچھ ایسا ڈائریکٹ کرنا چاہتی تھیں، جس کا تعلق کسی برانڈ یا میوزک ویڈیو سے نہ ہو تاکہ اپنی پہچان بنائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی سوچ کے ساتھ ایک ماہ میں 2 شارٹ فلم ریلیز کیں، میں اصل میں ایسے گھرانے میں پروان چڑھی ہوں جہاں کہانیاں روزمرہ زندگی کا حصہ ہوتی ہیں۔
ایدا علی نے حال ہی میں فلمی دنیا سے ہٹ کر اپنے 7 سال پرانے دوست کرش اگروال سے منگنی کی ہے۔