بنگلادیش کا مکہ معاہدے میں شمولیت پر مثبت غور کا عندیہ

بنگلادیشی وزیرِ خارجہ خلیل الرحمٰن—فائل فوٹو

 بنگلادیشی وزیرِ خارجہ خلیل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے رکن ممالک کی جانب سے شمولیت کی دعوت ملی تو بنگلادیش اس پر مثبت انداز میں غور کرے گا۔

پارلیمنٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن نے کہا کہ بنگلادیش مکہ معاہدے کو مثبت نظر سے دیکھتا ہے، تاہم معاہدے میں شمولیت کا فیصلہ رکن ممالک کی خواہش اور دعوت سے مشروط ہے۔

بنگلادیشی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ مکہ معاہدہ مسلم دنیا کے دفاع کا ایک طریقہ کار ہے اور مسلم ممالک کا باہمی معاملہ ہے، اس پر کسی کو تشویش کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدے میں مزید ممالک کی شمولیت عالمی مسلم برادری کے دفاع کے لیے ایک اہم اقدام ثابت ہو سکتی ہے۔