امریکی نیوز چینل نے آنجہانی ڈولی پارٹن کی جگہ انکی نقل اتارنے والی خاتون کی تصویر نشر کر دی، پھر معافی مانگ لی

بائیں تصویر صحیح جبکہ نشر ہونے والی غلط تصویر دائیں جانب ہے—تصویر بشکریہ امریکی میڈیا

امریکی نیوز چینل سی این این نے گلوکارہ اور کنٹری موسیقی کی لیجنڈ آنجہانی ڈولی پارٹن کی اصل تصویر کی جگہ ان کی نقل اتارنے والی خاتون کی تصویر نشر کرنے پر معافی مانگ لی۔

امریکی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں پیدا ہونے والی فنکارہ کیلی وون (Kelly Vohnn) نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ سی این این کی جانب سے اپنی تصویر کا استعمال دیکھ کر میں حیران رہ گئی۔

ڈولی پارٹن کی وفات کی کوریج کے دوران سی این این پر غلطی سے گلوکارہ کی نقل اتارنے والی ایک خاتون کی تصویر نشر ہو گئی تھی جس پر ادارے نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت کی۔

واضح رہے کہ منگل کو امریکی گلوکارہ اور کنٹری موسیقی کی لیجنڈ ڈولی پارٹن 80 برس کی عمر میں چل بسی تھیں۔

گلوکارہ مختصر عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

اس دن چینل کی جانب سے اس حوالے سے کوریج کے دوران یہ غلطی ہوئی تھی۔