وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے نے پورے خطے میں اتحاد اور امن کا پیغام دیا ہے۔
وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف سے سعودی عرب کے ماحولیات، پانی اور زراعت کے وزیر عبدالرحمٰن بن عبدالمحسن الفادلی نے ملاقات کی اور انہیں خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کی جانب سے نیک تمناؤں سے آگاہ کیا۔
سعودی وزیر نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدے سے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان مزید قریب آئے ہیں۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، دونوں ممالک کو اقتصادی اور زرعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے سعودی عرب کو زرعی مصنوعات کی برآمد سے متعلق جاری مثبت تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے زرعی ماہرین کا ایک وفد جَلد ریاض کا دورہ کرے گا۔