نیپال کے سرحدی علاقے میں تباہ کن سیلاب اور تبت میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں تقریباً 1400 لاپتہ افراد میں سے 100 سے زائد کو تلاش کر لیا گیا ہے۔
نیپالی ضلع راسووا میں سیلابی ریلے سے ہلاکتوں کی تعداد 270 ہو گئی ہے، سیکڑوں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ 100 بھارتی اور 25 چینی شہریوں کو تلاش کر لیا گیا ہے۔
نیپال ٹورازم بورڈ کے مطابق لاپتہ افراد میں 33 ممالک کے 517 غیرملکی شہری بھی شامل ہیں، لاپتہ غیرملکیوں میں 178 بھارتی، 65 امریکی، 53 یوکرینی، 55 ملائیشین، 35 آسٹریلوی، 33 برطانوی، 25 کینیڈین اور 9 جنوبی کوریائی شہری شامل ہیں۔
دوسری جانب چینی سرکاری میڈیا کے مطابق تبت کے علاقے گیرونگ میں مٹی اور چٹانوں کے تودے گرنے سے 260 غیرملکیوں سمیت 558 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔
سیلاب اور مٹی کے ریلوں سے سرحدی علاقوں میں گھروں، سڑکوں، پلوں اور بجلی کے منصوبوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، صورتحال کے پیش نظر بھارت میں بھی سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔