ثالثوں نے ہرمز کھولنے کی شرائط مانگی ہیں، محسن رضائی

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کا کہنا ہے کہ ثالثوں نے ہرمز کھولنے کی شرائط مانگی ہیں، فہرست تیار کی جارہی ہے۔

محسن رضائی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرائط میں خطے میں جنگ کا خاتمہ بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز میں بحری گزرگاہ کے قیام پر اتفاق ہوگیا ہے، گزرگاہ کا کچھ حصہ عمانی اور کچھ ایرانی سمندری حدود میں ہوگا۔

سربراہ ایرانی قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ امریکا نے شرائط مان لیں تو جہاز مخصوص راستے سے ہرمز عبور کر سکیں گے۔

محسن رضائی نے ٹرمپ کے بیٹے کو قتل کرنے کی ایرانی سازش کے الزامات جھوٹ قرار دیے ہیں۔