شدید بارش کے باوجود پاکستانی کمیونٹی کی حلیم پارٹی، سیکڑوں خاندانوں کی شرکت

—جنگ فوٹو 

کینیڈا کے شہر مسی ساگا کے ایک پارک میں فرینڈز آف کراچی کے زیرِاہتمام ’اہتمامِ حلیم‘ پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔

شدید بارش کے باوجود سیکڑوں خاندانوں نے تقریب میں شرکت کی، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔

فرینڈز آف کراچی گزشتہ کئی سال سے ’اہتمامِ حلیم‘ پارٹی کا انعقاد کر رہی ہے۔

فرینڈز آف کراچی کے عہدیدار مظہر شمسی نے کہا کہ ’اہتمامِ حلیم‘ پارٹی کینیڈا میں ایک روایت بن گئی ہے۔

مظہر شمسی کے مطابق پاکستانی کمیونٹی کے ہر مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد تقریب میں شریک ہوتے ہیں اور اتحاد و اتفاق کا نمونہ پیش کرتے ہیں۔