کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پشاور کے نواحی علاقے میرا کچوڑی میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پشاور سے سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، پستول اور ہینڈ گرینیڈ برآمد کیے گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد سید ولی سے ننگرہار افغانستان کا افغان مہاجر کارڈ برآمد ہوا، جو پاکستان میں داخل ہونے والے 3 خودکش حملہ آوروں میں سے ایک ہوسکتا ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے مطابق دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 20 سے 25 منٹ تک جاری رہا، فائرنگ رکنے کے بعد سرچ آپریشن میں 4 دہشت گردوں کی لاشیں ملیں جبکہ دیگر دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق سرچ آپریشن جاری ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھیں گے۔