روس نے فرانس اور برطانیہ کو یوکرین کو حساس میزائل ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے حوالے سے خبردار کر دیا۔
ترجمان روسی وزارتِ خارجہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس اور برطانیہ یوکرین کو حساس میزائل ٹیکنالوجی فراہم کر کے آگ سے کھیل رہے ہیں، اس اقدام کے غیر متوقع نتائج ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ برطانیہ اور فرانس نے پیر کو یوکرین کے لیے خفیہ ٹیکنالوجی تک رسائی اور فضائی دفاعی میزائلوں کی تیز تر فراہمی سمیت مزید مضبوط فوجی حمایت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
فرانس پہلے ہی اس یورپی میزائل کی ٹیکنالوجی کا لائسنس یوکرین کو دینے پر رضا مندی ظاہر کر چکا ہے۔