اٹلی کے شمالی علاقے میں گائرو کاپٹر کیبل کار کے تار سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی سامنے آئی ہے، حادثہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11.30 بجے پیش آیا تھا۔
اٹلی کا شمالی علاقہ پیڈمونٹ جھیل اور پہاڑوں کی وجہ سے سیاحتی لحاظ سے بہت مشہور ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گائرو کاپٹر میں سوار دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جن کی شناخت 62 سالہ الیسانڈرو اینجلو مسینیلی اور 63 سالہ انتونیلا پاگلیرانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق اٹلی سے ہی ہے۔
واضح رہے کہ گائرو کاپٹر ایک ہلکا پھلکا ہوائی جہاز ہے جو ہیلی کاپٹر سے مشابہت رکھتا ہے لیکن انجن اور تکنیکی لحاظ سے مختلف ہوتا ہے۔
یہ گائرو کاپٹر عام طور پر 2 نشست والے ہوتے ہیں جنہیں تفریحی اور پہاڑی علاقوں میں کم اونچائی پر سیر و تفریح کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔