روسی و امریکی انٹیلی جنس سربراہان کی ملاقات کی تصدیق

دائیں جانب سرگئی ناریشکن اور بائیں جانب جان ریٹکلف—فائل فوٹوز

روسی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ سرگئی ناریشکن نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ جان ریٹکلف سے ملاقات کی تصدیق کر دی۔

روسی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ سرگئی ناریشکن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی ہم منصب کے ساتھ ملاقات ورکنگ فارمیٹ میں ہوئی۔

سرگئی ناریشکن نے بتایا کہ ملاقات کے دوران انٹیلی جنس سروس سے متعلق معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔