ملک کا دفاع ہمارا جائز حق ہے جو ہم نے استعمال کیا: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان— فائل فوٹو

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اپنے ملک کا دفاع کرنا ہمارا جائز حق ہے اور ہم نے یہ حق استعمال کیا ہے۔

ایرانی صدر نے 40 ویں انٹرنیشنل اسلامک یونیٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کمزوری کی حالت میں نہیں ہے، ایران اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور صہیونی ریاست نے مذاکرات کے دوران ہم پر جنگ مسلط کی، ہم نے جنگ شروع نہیں کی، جارحیت کرنے والوں کے سامنے مضبوط مزاحمت سے اپنا دفاع کیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ فلسطین کے دفاع اور اس پر قبضے کو مسترد کرنا اپنی ذمے داری سمجھتے ہیں۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسلامی ممالک کو ایک دوسرے کی سلامتی کو نقصان نہ پہنچانے کا عہد کرنا چاہیے۔

ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ اسلامی ممالک کو خطے کی سلامتی خود سنبھالنی چاہیے۔