نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ کے وزن میں نمایاں کمی، نیا لُک وائرل

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

میزبان و اداکارہ نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ کے وزن میں نمایاں کمی کے بعد نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ نے ایک پروگرام میں اپنے نئے لُک اور وزن کم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

فیصل راؤ نے بتایا کہ میں نے وزن کم کرنے کے لیے ون میل اے ڈے (OMAD) یعنی دن میں صرف ایک مرتبہ کھانا کھانے کا طریقہ اپنایا، جس کے نتیجے میں میرا وزن کافی کم ہوا، اب میں اپنا وزن برقرار رکھنے پر توجہ دے رہا ہوں۔

فیصل راؤ کی نمایاں جسمانی تبدیلی سے نادیہ خان بھی خاصی متاثر دکھائی دیں اور انہوں نے شوہر کے نئے لُک کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

فیصل راؤ کے نئے حلیے نے سوشل میڈیا صارفین کو بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر کی یاد دلا دی، جن کے وزن میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی تھی۔