دورۂ انگلینڈ کیلئے پاکستان انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان

—فوٹو بشکریہ پی سی بی

دورۂ انگلینڈ کے لیے پاکستان مینز انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، فرحان یوسف دورۂ انگلینڈ کے لیے ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم 2 ستمبر سے 16 ستمبر تک انگلینڈ میں 1 یوتھ ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیلے گی۔

وکٹ کیپر عبدالقادر، آل راؤنڈرز جہانگیر بلال، حیام خان، علیان سلمان، بلے باز حسنین عباس ڈار، فاسٹ بولر رضوان اللّٰہ پاکستان انڈر 19 کے لیے ڈیبیو کر سکتے ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں عبدالسبحان، احمد حسین، حمزہ ظہور، محمد صیام، محمد حذیفہ، نقاب شفیق، عمر زیب اور عثمان خان شامل ہیں۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم 2 سے 5 ستمبر تک انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف یوتھ ٹیسٹ کھیلے گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان 4 میچز کی ون ڈے سیریز 9 سے 16 ستمبر تک ہو گی۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم اتوار کے روز لاہور سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گی۔