شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سال بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے

فوٹو: بشکریہ برطانوی میڈیا

برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سال بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ نجی طیارے میں برطانیہ پہنچے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہیری اور میگھن شاہی خاندان کے فعال ارکان کی حیثیت سے واپس نہیں آئے۔

ہیری اور میگھن نے گزشتہ ماہ شاہ چارلس اور ملکہ سے ملاقات کی تھی، میگھن کی دوبارہ اداکاری میں واپسی کی بھی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شہزادہ ہیری نے 6 سال باپ اور بھائی سے دور رہنے کے بعد فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ کیا تھا۔

شاہی گھرانے سے شدید اختلافات کی خبریں منظرعام پر آنے کے بعد شہزادہ ہیری اپنی سابق اداکارہ بیوی میگھن مارکل کے ساتھ برطانیہ سے امریکا منتقل ہوگئے تھے۔