اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے امکان پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔
تہران پر نئی امریکی اقتصادی پابندیوں کو سراہتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ بلاشبہ پہلا امکان یہ ہے کہ کوئی معاہدہ کیا جائے۔
اگر یہ ایک اچھا معاہدہ ہو تو اسرائیل کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا لیکن انہیں شک ہے کہ آیا کوئی معاہدہ ہوسکتا ہے یا نہیں۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ فوجی مداخلت کے ساتھ ساتھ گھیراؤ مزید سخت کرنا بھی ایک ممکنہ راستہ ہے۔