امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں، لیکن وہ ہلاک نہیں ہوئے ہیں۔
ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ نئے ایرانی سپریم لیڈر ہلاک ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تاہم اگر ایسا ہے بھی تو ایرانی حکام بہت اچھا ڈرامہ کر رہے ہیں۔ کیونکہ ایرانی ہر معاملے پر حتمی منظوری لینے کےلیے سپریم لیڈر سے دوبارہ بات کرنے کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر جسم کے بائیں جانب بہت شدید زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو ایران پر امریکی حملوں کے پہلے دن مجتبیٰ خامنہ ای کے والد علی خامنہ ای شہید ہوئے تھے۔
اُس واقعے کے بعد سے مجتبیٰ خامنہ ای کو عوامی سطح پر نہیں دیکھا گیا ہے۔