امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹ کلیف روس کے دورے پر اچانک ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔
سی آئی اے کے سربراہ کے دورے ماسکو کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی تاہم روسی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی ٹرانسپورٹ جہاز بوئنگ ماسکو پہنچا ہے۔
طیارہ اس سے پہلے لیٹویا کے دارلحکومت ریگا میں تھا جہاں وہ اینڈریوز ائر فورس بیس سے آیا تھا۔
صدر ٹرمپ سمیت امریکا کے اہم ترین عہدیدار بیرون ملک روانگی کیلئے اسی بیس کو استعمال کرتے ہیں۔