سشمیتا سین کا شادی سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب

بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے ایک مداح کو شادی سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دیا۔

سشمیتا سین نے اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر لائیو آ کر اپنے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

لائیو سیشن کے دوران ایک مداح نے سشمیتا سے پوچھا کہ کیا وہ شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ اس سوال کا جواب آپ اور ہم دونوں ڈھونڈتے رہ جائیں گے۔

سشمتا اس سے قبل بھی متعدد بار شادی اور سنگل رہنے کے اپنے فیصلے پر گفتگو کر چکی ہیں۔

2022 میں ایک گفتگو کے دوران انہوں نے اس موضوع پر روشنی ڈالی اور بتایا تھا کہ ان کی زندگی میں بعض بہت دلچسپ مرد آئے، لیکن معاملات آگے نہ بڑھ سکے۔

انہوں نے کہا کہ میرے شادی نہ کرنے کی واحد وجہ یہ تھی کہ وہ امیدوں پر پورا نہیں اترے۔ اس کا میری بیٹیوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ میری بیٹیاں کبھی اس معاملے کے بیچ میں نہیں آئیں۔ اگر کچھ تھا بھی تو وہ ہمیشہ بہت کشادہ دل رہیں۔

سشمیتا اس سے قبل ماڈل رحمان شال کے ساتھ تعلقات میں رہ چکی ہیں۔ دونوں نے کئی سال ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا جس کے بعد 2021 میں ان کی راہیں جدا ہو گئیں۔ اس کے علاوہ وہ کچھ عرصے کے لیے معروف تاجر للیت مودی کے ساتھ بھی تعلقات میں رہیں۔