برطانیہ کے علاقوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا

برطانوی محکمہ موسمیات نے کئی علاقوں میں گرج چمک اور شدید بارش کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات لندن کے اعلامیے میں بدھ اور جمعرات کو شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی جبکہ انگلینڈ اور ویلز کے کئی علاقوں میں ییلو وارننگ جاری کردی گئی۔

اعلامیے کے مطابق شدید بارش سے اچانک سیلابی صورت حال کا خطرہ بڑھ گیا ہے، گرج چمک، آسمانی بجلی اور اولے پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق کچھ علاقوں میں چند گھنٹوں کے دوران 40 سے 50 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے جبکہ شدید موسم کے باعث ٹرین اور بس سروسز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔