اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ہمشیرہ نورین نیازی کی ملاقات ہوگئی۔
جیل ذرائع کے مطابق نورین نیازی اور بانی پی ٹی آئی کی جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔
نورین نیازی ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے گورکھپور فیکٹری ناکے پہنچیں، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کیا۔
اس سے قبل نورین نیازی گورکھپور فیکٹری ناکے سے بانی پی ٹی آئی سے چند روز میں دوسری ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل روانہ ہوئی تھیں۔