بانی پی ٹی آئی کی نجی اسپتال منتقلی، عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

کولاج فوٹو: فائل

بانی پی ٹی آئی کے نجی اسپتال منتقلی معاملے میں ان کی بہن عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست 16 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ 

سپریم کورٹ نے 14 ستمبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کا روسٹر جاری کر دیا۔

16 ستمبر کے روسٹر میں بینچ نمبر 5 جسٹس شاہد وحید، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر پاکستان تحریکٍ انصاف نے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔

سپریم کورٹ میں درخواست عزیر بھنڈاری اور سلمان اکرم راجہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026ء کے حکم کی مبینہ خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی گئی۔

بعدازاں سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانئ پی ٹی آئی کی بہن کی توہینِ عدالت کی درخواست کو نمبر الاٹ کردیا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے اعتراض دور کر کے درخواست دوبارہ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں دائر کی گئی تھی۔