امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران شدید معاشی بحران کا شکار ہے، ایرانی حکومت فوج کے بیشتر اداروں کی تنخواہیں ادا کرنے سے قاصر ہوچکی ہے۔
واشنگٹن سے جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت احتجاج کرنے والوں اور نہ کرنے والوں کا قتل عام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں جاری معاشی بحران کو فوری طور پر روکنا ہوگا۔
اس سے قبل ایرانی وزیرِ معیشت علی مدنی زادہ نے امریکا کی جانب سے اقتصادی پابندیوں میں مزید توسیع کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران امریکی پابندیوں سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں علی مدنی زادہ کا کہنا ہے کہ دشمن ایران کے خلاف اقتصادی حملہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ایران کے پاس بھی اپنے وسائل موجود ہیں اور ایران اس جنگ سے نمٹنے کا طریقہ جانتا ہے، ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں کوئی نئی بات نہیں، جنگ نہیں چاہتے لیکن اقتصادی حملے کا مقابلہ کریں گے۔