ایران جنگ کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں امریکی سفارتی عملے کی واپسی کی تیاری

—فائل فوٹو 

امریکا نے ایران جنگ کے باعث خالی کرائے گئے مشرقِ وسطیٰ کے سفارتخانوں میں سفارتی عملے کو دوبارہ تعینات کرنے کی تیاری شروع کر دی۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کی اندرونی دستاویز سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکی سفارت کاروں کی واپسی اور ہنگامی اقدامات میں کمی کا عمل رواں ہفتے شروع ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو ایران کے ساتھ مکمل جنگ دوبارہ شروع ہونے کا خدشہ نہیں ہے۔

دستاویز کے مطابق اسرائیل، لبنان، سعودی عرب، قطر، اردن، عمان، عراق اور کویت میں قائم امریکی سفارتخانوں میں عملے کی تعداد دوبارہ بڑھائی جائے گی۔

واضح رہے کہ فروری میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد امریکی محکمۂ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں متعدد سفارتی مشنز خالی کروانے کے احکامات جاری کیے تھے۔