انمول عرف پنکی اور عاقب کے پروڈکشن آرڈر جاری

—فائل فوٹو 

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات برآمدگی اور غیر قانونی اسلحے کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران جیل حکام نے شریک ملزمان سہیل، ذیشان اور سمیر کو عدالت میں پیش کیا تاہم ملزمہ انمول عرف پنکی اور عاقب کو پیش نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے ملزمان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے ملزمہ انمول اور عاقب کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔ 

جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ محکمۂ داخلہ نے ملزمہ انمول کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے کیس میں مفرور 5 ملزمان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مفرور ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔