امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف حملے بند نہیں کیے، ضرورت پڑی تو مسلح کارروائیاں کی جائیں گی۔
وسکونسن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آبنائے ہرمز پر مکمل امریکی کنٹرول اور تیل کی ترسیل شروع ہونے کا دعویٰ کیا۔
امریکی معاشی پابندیوں کو مؤثر قرار دیتے ہوئے پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ اس وقت معاشی دباؤ ایران کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے، ایران کے پاس واحد راستہ یہ ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئے۔
دوسری جانب امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف ڈیجیٹل اثاثوں، ٹیکنالوجی، سونے، ہوا بازی اور جہاز رانی پر پرنئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جو ملک یا کمپنی ایران سے لین دین کرے گی اسے براہِ راست امریکی پابندیوں کا سامنا ہو گا۔
امریکی محکمۂ خزانہ نے پاسدارانِ انقلاب کے 5 سینئر عہدیداروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 1 کروڑ ڈالرز تک کے انعامات کی پیشکش بھی کی ہے۔