ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ مہدی مسکانی نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران سپورٹ کرنے پر اے سی سی اور اس کے صدر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
اپنے بیان میں مہدی مسکانی کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کی جانب سے ہمارے ملک پر حملہ اور جارحیت کی گئی۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ہمارے ملک کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی جارحیت کے نتیجے میں ہمارے بہت سے طلبہ اور بچے شہید ہوئے۔ ہمارے لیے دنیا کے بہت سے ممالک کی جانب سے ملنے والی ہمدردی اور حمایت اہم تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ نے ہماری خیریت دریافت کی اور ہمارے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا، جس پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
مہدی مسکانی نے کہا کہ محسن نقوی نے ہمارے ملک اور دنیا کے دیگر ممالک میں امن کے قیام اور کشیدگی کم کرنے کے لیے مسلسل حمایت اور کوششیں کیں۔ انہوں نے حقیقی معنوں میں اسپورٹس ڈپلومیسی کو عملی جامہ پہنایا۔