چینی وزارتِ خارجہ نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی دھمکی پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیاں اور دباؤ ڈالنے کے حربے مسائل کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہوتے۔
چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا ہے کہ تمام فریق سمجھ داری اور تحمل سے کام لیں۔
بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران لن جیان نے کہا کہ چین متعلقہ صورتِ حال کو قریب سے مانیٹر کرے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔