بالی ووڈ میں ایک اور بریک اپ ہوگیا، اس مرتبہ اداکار شاہد کپور کے چھوٹے بھائی و اداکار ایشان کھتر اور چاندنی بینز کا 3 سالہ ریلیشن شپ ختم ہوگیا۔
اداکار ایشان کھتر کی ملائیشین ماڈل چاندنی بینز کے ساتھ علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان کسی قسم کی کڑواہٹ نہیں اور انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر پر توجہ دینے کے لیے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایشان اور چاندنی کی پہلی بار 2023 میں ایک دوسرے کے قریب آنے کی خبریں منظرِ عام پر آئی تھیں، جس کے بعد دونوں کو ممبئی میں مختلف ڈنر ڈیٹس اور مختلف تقاریب میں اکثر ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا۔
اگرچہ دونوں نے ماضی میں اپنے تعلق کا رسمی اعلان کبھی نہیں کیا تھا، لیکن ان کی ساتھ میں عوامی مقامات پر آمد اور سوشل میڈیا کی تصاویر ان کی گہری دوستی کی گواہی دیتی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق علیحدگی کے حوالے سے دونوں کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔