سابق شامی مفتی اعظم شیخ احمد بدرالدین کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

تصویر سوشل میڈیا۔

شام کی فوجداری عدالت نے سابق دور میں مفتی اعظم شیخ احمد بدرالدین حسون کو عمر قید کی سزا سنادی، جس کے بعد شام میں سزائیں پانے والی اعلیٰ ترین شخصیات 10 ہوگئی ہیں۔

دمشق کی فوجداری عدالت نے 2005 سے 2021 تک شام کے مفتی اعظم کا منصب سنبھالنے والے شیخ احمد حسون پر معزول صدر بشار الاسد کے قتل عام میں حمایت اور فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

شیخ احمد حسون کو شام میں بعث پارٹی اور بشار الاسد کے وفادار رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل شام کی عدالت نے مفرور صدر بشار الاسد، انکے بھائی ماہر الاسد سمیت سابق دور کے اعلیٰ عہدیداروں کو سزائے موت سنائی تھی۔ 

مفرور صدر بشار الاسد پر دانستہ قتل اور منصوبہ بندی کے تحت قتل عام کرنے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے۔ جبکہ سابق دور میں سیکیورٹی عہدیدار اور صدر کے کزن عاطف نجیب کو بھی سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔