صوبہ فارس میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت

—فائل فوٹو

ایران نے جنوبی صوبے فارس میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 ایرانی حکام کے مطابق نئی گیس فیلڈ میں 7.5 ٹریلین کیوبک فٹ سے زائد گیس موجود ہے۔

ایرانی وزیرِ تیل محسن پاک نژاد کے مطابق نئے ذخائر میں سے تقریباً 5.7 ٹریلین کیوبک فٹ گیس قابلِ حصول ہے، جو جنوبی پارس گیس فیلڈ کے ایک فیز سے تقریباً 15 سال کی پیداوار کے برابر ہے۔

محسن پاک نژاد نے بتایا کہ نئی گیس فیلڈ میں موجود گیس سویٹ گیس ہے، جس کے باعث اس کی ترقی اور پیداواری اخراجات نسبتاً کم ہوں گے۔

ایرانی وزیرِ تیل کے مطابق گیس فیلڈ میں گیس کنڈینسیٹ کے نمایاں ذخائر بھی موجود ہیں، جو ایران کے لیے دہائیوں تک ارب ڈالرز کے حصول کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔