ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت موصول نہیں ہوئی۔
پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا ہے کہ عمان کے وزیرِ خارجہ کا دورۂ تہران پاکستان کے آرمی چیف کے دورے سے منسلک نہیں۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ بلغاریہ کا امریکا کے ساتھ مل کر ایران پر حملے میں تعاون کرنا ایک جارحانہ اقدام ہے، کسی بھی جارحیت کے مقام کو نشانہ بنانا ایران کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی سلامتی سے متعلق ان ممالک کے ساتھ مذاکرات کے لیے تجاویز پیش کی گئی ہیں۔
ہرمز سے یومیہ متعدد ملین بیرل تیل برآمد ہونے کی خبر پر ردِعمل
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے آبنائے ہرمز سے یومیہ متعدد ملین بیرل تیل برآمد کرنے کی خبر پر بھی ردِعمل دیا ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یہ دشمن کی نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے، ایسی کوئی بات نہیں۔