شاہ رخ خان کے گھر’منت‘ کی تزئین و آرائش شروع

شاہ رخ خان—فائل فوٹو

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی رہائش گاہ ’منت‘ کی تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا، جس میں گھر کے پچھلے حصے میں مزید منزلیں شامل کی جا رہی ہیں۔

ریئل اسٹیٹ ڈیولپر اور لوٹس ڈیولپرز کے بانی آنند پنڈت نے حالیہ پوڈکاسٹ میں شاہ رخ خان کی رہائش گاہ میں جاری تعمیراتی کام کی تفصیلات بتائیں۔

آنند پنڈت کے مطابق منت کے پچھلے حصے میں چند مزید منزلیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے باندرہ کی شری امرت سوسائٹی میں ایک اور جائیداد کے منصوبے پر بھی ہم سے کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

 آنند پنڈت کے مطابق شاہ رخ خان اس منصوبے کے حوالے سے خاصے پُرجوش تھے۔

رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے ’منت‘ میں 2 مزید منزلیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد گھر کا مجموعی تعمیر شدہ رقبہ 616.02 مربع میٹر بڑھ جائے گا۔

دوسری جانب شاہ رخ خان اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’کنگ‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس میں وہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم کی ریلیز 24 دسمبر کو شیڈول ہے۔