امریکی صدر کی فریڈم 250 گراں پری ریس میں شرکت

فوٹو بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن ڈی سی میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی فریڈم 250 گراں پری ریس سیریز میں شریک ہوئے۔

ریس میں ڈرائیورز نے واشنگٹن کے اہم مقامات کے گرد قائم خصوصی ٹریک پر مہارت کا مظاہرہ کیا۔

مشہور امریکی کار ریسنگ ڈرائیور کائل کرک ووڈ نے ریس جیت لی، انہوں نے اپنے کیریئر کی ساتویں انڈی کار فتح حاصل کی۔

ریس سے قبل صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے صدارتی لیموزین ’دی بیسٹ‘ میں 1.7 میل طویل ٹریک کا ایک علامتی چکر لگایا۔